Featuredاسلام آباد

عمران خان اور صدر پاکستان عارف علوی کی ملاقات کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب اور کے پی حکومتوں کو توڑنے کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے صدر پاکستان سے کہا ہے کہ حالات کو بدلنے کیلئے کردار ادا کریں، کوئی بیچ کا راستہ انتہائی ضروری ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور صدر پاکستان عارف علوی کی ملاقات کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی ہے، جس میں عمران خان نے خیبرپختون خوا اور پنجاب اسمبلیاں توڑنے کی غلطی تسلیم کرلی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صدر مملکت عارف علوی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حالات کو بدلنے کیلئے کردار ادا کریں، کوئی بیچ کا راستہ انتہائی ضروری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے صدر مملکت سے بیچ کا راستہ نکالنے پر زور دیا تو صدر مملکت نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کے معاملہ میں عمران خان کے سامنے ہاتھ کھڑے کر دئیے، اور کہا کہ استعفیٰ اور حکومتیں توڑنا بڑی غلطی تھی، کہتے ہیں تو میں بھی استعفیٰ دے دیتا ہوں۔

صدر پاکستان نے عمران خان سے کہا کہ سفارت کاروں کے مطابق اب دنیا آپ سے رابطہ نہیں رکھنا چاہتی، ہم عالمی تنہائی کا شکارہوئے تو حکومت بنا بھی لی تو چلا نہیں سکیں گے۔

صدر عارف علوی نے عمران خان کو بتایا کہ پارٹی پالیسی کی وجہ سےاسٹیبلشمنٹ میں اب کوئی یقین کرنے کو تیار نہیں، اب ان سے ہمارا رابطہ نہیں ہوسکتا، آپ کے کہنے پر پھر رابطے کی کوشش کرتاہوں، لیکن آپ ملاقات کے بعد اپنی مرضی کے معنی دیتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ 2018 میں جن مقامی دھڑوں کی مدد سے الیکشن جیتا اب وہ دور ہو رہے ہیں، ایسے حالات رہے تو الیکشن نہیں جیت سکتے، پارٹی مقامی دھڑوں کی سطح پر توڑی جا رہی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ایم پی اے اور ایم این اے موجود بھی ہوئے تو کچھ نہیں ہو گا، حالات ایسے بن رہے کہ ہم عدالتوں میں پھنس جائیں اور کہیں کہ الیکشن ابھی نہ ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close