Featuredخیبر پختونخواہ

خیبر پختونخوا کی نگران حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سیکیورٹی واپس بلا لی

محکمہ داخلہ لاہور کی درخواست پر خیبر پختونخوا کی نگران حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سیکیورٹی واپس بلا لی۔

خیبر پختونخوا کی نگران حکومت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سیکیورٹی کے لئے بھیجے گئے کے پی پولیس کے اہلکار واپس بلا لئے ہیں۔

خیبرپختونخوا پولیس کی واپسی محکمہ داخلہ لاہور کی درخواست پر کی گئی ہے، عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ میں کے پی پولیس کے 50 اہلکار تعینات تھے، جنہیں واپس بھیج دیا گیا ہے۔

ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے زمان پارک سے سیکیورٹی واپس لینے کیلئے خط نہیں لکھا گیا۔

ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ضرورت کے مطابق کی سیکیورٹی رہے گی، ان کے ساتھ خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی غیر ضروری تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close