Featuredاسلام آباد

معیشت کے قاتل اور عوام کے مجرم کو گھر سے نکال کر جیل بھیجنے کا وقت آگیا

فارن ایجنٹ جھوٹا مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے فارن ایجنٹ کا ہر جھوٹ بے نقاب ہوچکا ہے

اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا

مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ فارن ایجنٹ جھوٹا مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے، کرپشن ختم کرنے، ایک لاکھ نوکری، 50 لاکھ گھر دینے کی بڑھکوں کا کیا ہوا، آپ نے تباہی پھیلائی، آج معیشت کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، خوف آپ کو اپنے جرائم سے آرہا ہے، خوف اس وقت آنا چاہیے تھا جب قومی خزانے پر آپ ڈاکے ڈال رہے تھے، خوف اس وقت آنا چاہیے تھا جب توشہ خانہ اور عہدوں کی لوٹ سیل لگی ہوئی تھی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپکو شوکت خانم اسپتال کے 30 لاکھ ڈالر نجی کاروبار میں لگاتے خوف نہ آیا، فارن ایجنٹ خود گھر میں چھپا بیٹھا ہے اور عوام سے کہتا ہے کہ گھروں سے نکلیں، فارن ایجنٹ کو پتہ ہے گھر سے نکلا تو جھوٹ بولنے کی "آزادی” ختم ہو جائے گی، فارن ایجنٹ کا ہر جھوٹ بے نقاب ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معیشت کے قاتل اور عوام کے مجرم کو گھر سے نکال کر جیل بھیجنے کا وقت آگیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close