Featuredسندھ

عمران خان کا آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام،عمران خان ثبوت نہ دیں تو اُنہیں سزا ملنی چاہیے

پاکستان پیپلز پارٹی نے آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام لگانے پر عمران خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز الزام عائد کیا تھا کہ آصف زرداری نے اُنھیں قتل کرانے کے لیے ایک دہشت گرد تنظیم کو پیسے دیئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں قوم کو اس لیے بتا رہا ہوں کیونکہ جو پہلے چار نام دیے تھے ان کے ساتھ آصف زرداری کا نام بھی آئے گا۔

عمران خان کے بیان پر اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عمران خان روزہرزہ سرائی کرتے رہتے ہیں، عمران خان اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہیں، جب ادارے نیوٹرل ہو گئے تو فوج کو گالیاں دینا شروع ہو گئے ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے کہاعمران خان نے آصف زرداری پرایک مخصوص الزام لگایا ہے، ان کے بیان سے تکلیف ہوئی، اُس کی مذمت کرتے ہیں، ہماری قیادت پر الزام لگایا گیا ہے، کل کو کوئی پی ٹی آئی کارکن اس پر مشتعل ہوسکتا ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ،عمران خان کے بیان کا نوٹس لے اور تحقیقات ہونی چاہیے،عمران خان ثبوت نہ دیں تو اُنہیں سزا ملنی چاہیے۔

اس موقع پر پارٹی رہنما نیئر حسین بخاری نے کہاعمران خان نےجو الزام آصف زرداری پر لگایاجھوٹا اور بےبنیاد ہے، ان بے بنیادالزامات پرعمران خان کو لیگل نوٹس جاری کررہےہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران فرحت اللہ بابر نے کہا کہ عمران خان کا دماغ چل گیا ہے، وہ خود دہشت گردوں کا سرپرست رہاہے،آصف زرداری دہشت گردوں کو کیسے پیسے دے سکتے ہیں؟۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close