Featuredاسلام آباد

مخالفین کے خلاف سازش، الزام تراشی اور زہر اگلنا عمران خان کا وطیرہ ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے آصف زرداری پر بے بنیاد اور خطرناک الزمات لگائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ مخالفین کے خلاف سازش، الزام تراشی اور زہر اگلنا عمران خان کا وطیرہ ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسی بے ہودہ بیان بازی سیاسی طور پر منسلک رہنے کی کوشش ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم عمران خان کی نفرت پر مبنی سیاست سے واقف ہے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اور میری پارٹی کو دھمکیاں دی جا چکی ہیں، دہشتگرد تنظیموں نے مجھے اور پارٹی کو دھمکیاں دیں، عمران خان نے آصف زرداری پر جھوٹے الزامات لگائے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایسے بیانات سے والد، خاندان اور میرے لیے خطرات بڑھ جاتے ہیں، عمران خان کے الزامات سنجیدگی سے لے رہے ہیں، ان کے الزامات پر قانونی پہلو بھی دیکھ رہے ہیں، خان والد کو بندوق کی نوک پر رکھنے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں، عمران خان کی دہشتگردوں کی سہولت کاری تاریخ کا حصہ ہے، انہوں نے دہشتگردوں کو رہا کیا اور جمہوریت پسندوں کو گرفتار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا کو دہشتگرد تنظیموں کے حوالے کیا، پی ٹی آئی کی فنڈنگ دہشت گرد گروہ آج بھی کر رہے ہیں، میرے والد، پارٹی پر حملہ ہوا تو سب کا حساب لیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close