Featuredخیبر پختونخواہپنجاب

پنجاب کے بعد پشاور میں پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی فراہمی بند

پشاور: پشاور میں پیٹرول کی عدم فراہمی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن خیبر پختون خوا کے چیئرمین عبدالماجد نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمپنیاں کم مقدار میں پیٹرول فراہم کر رہی ہیں۔

عبدالماجد کا کہنا ہے کہ شہر میں پیٹرول کی ڈیمانڈ 24 ہزار لیٹر ہے جبکہ مل 7 ہزار لیٹر رہا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے کئی شہروں میں مالکان پیٹرول پمپ بند کر کے بیٹھ گئے ہیں۔

پیٹرول پمپ مالکان نے دعویٰ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کم ہے۔

گوجرانوالہ، فیصل آباد، رحیم یار خان اور بہاولپور سمیت دیگر شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔

عوام پیٹرول نہ دینے والے پمپوں کے خلاف کارروائی کے منتظر ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close