Featuredاسلام آباد

بین الاقوامی پروازوں کی مکمل چیکنگ اور نگرانی کا فیصلہ: کرونا وائرس کا انکشاف

بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے استعمال شدہ پانی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے استعمال شدہ پانی میں کرونا وائرس کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد بین الاقوامی پروازوں کی مکمل چیکنگ اور نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ نے ایوی ایشن حکام کو مراسلہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کے ویسٹ واٹر کے سیمپل لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایوی ایشن اتھارٹی سیمپل کے حصول کے لیے باقاعدہ نظام مرتب کرے، سیمپل جمع کرنے کے لئے ٹریننگ اور سامان نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ جاری کرے گا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سی اے اے بین الاقوامی پروازوں کے استعمال شدہ پانی کو ٹھکانے لگانے کے طریقہ کار سے آگاہ کرے، جب کہ سینٹری ورکرز کو پانی کے نمونوں کے حصول کے لئے جیری کین، دستانے، لانگ شوز، فیس ماسک ، فیس شیلڈ مہیا کئے جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close