Featuredتجارت

انٹر بینک میں ڈالر 268.83 جب کہ اوپن مارکیٹ میں 273 روپے کا ہوگیا

انٹر بینک میں ایک روز کمی کے بعد ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا گیا ہے۔

منگل کو انٹر بینک میں ڈالر 267 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا لیکن بدھ (یکم فروری 2023) کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔

کاروباری لین دین کے آغاز پر ڈالرکی قدر 2 روپے 11 پیسے بڑھ کر 270 روپے کی سطح پر آگئی لیکن اس کے بعد ایک وقت میں ڈالرگزشتہ روز کے مقابلے میں 2 روپے 64 پیسے سستا ہوکر 265 روپے 25 پیسے کی سطح پر دیکھا گیا۔

دن کے اختتام پر ڈالر 94پیسے مہنگا ہوکر 268 روپے 83 پیسے کی سطح پر آگیا۔

دوسری جانب فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 273 روپے ہوگئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close