Featuredپنجاب

اگر حکومت چاہے بھی تو عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا تو ملک ڈیفالٹ ہوسکتا ہے۔

بہاولپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف وطن واپسی کی تیاری کررہے ہیں، وہ چند ہفتوں میں واپس آئیں گے، ٹکٹ کنفرم ہونے تک نواز شریف کی واپسی کی حتمی تاریخ نہیں دے سکتے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے، ہم گھڑی چور کی طرح نہیں، (ن) لیگ حقائق پربات کرےگی، ن لیگ کا ہمیشہ سے اصولوں پرمبنی مؤقف ہے، ہمارا بیانیہ حقائق پر مبنی ہے، عمران خان نے اقتدار سے باہر آئے تو انہوں نے اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ بنایا۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے نے حکومت کے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں، ہم عوام کو ریلیف دینا چاہیں تو آئی ایم ایف معاہدہ کی وجہ سے نہیں دے سکتے۔

مریم نواز نے کہا کہ فتنہ خان نے معیشت پر خودکش حملہ کیا، معیشت بحال ہونے میں کئی سال لگیں گے، ہم عوام کو ریلیف دینا چاہیں تو آئی ایم ایف معاہدہ کی وجہ سے نہیں دے سکتے، آئی ایم ایف معاہدے پر عمل درآمد نہ کیا تو ملک ڈیفالٹ ہوسکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close