Featuredبلوچستان

کوئٹہ: گلستان روڈ دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی

کوئٹہ: دھماکا گلستان روڈ کے قریب ہوا، جس کی نوعیت کا تاحال اندازہ نہیں ہو سکا ہے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں۔

سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو اپنے گھیرےمیں لے لیا۔

ریسکیو ٹیموں نے دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

کوئٹہ پولیس کی جانب سے دھماکے کےحوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close