Featuredکھیل و ثقافت

وہاب ریاض کو 6 گیندوں پر 6 چھکے ، افتخار احمد کی 94 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہوم گراؤنڈ پر پشاور زلمی کو نمائشی میچ میں 2 رنز سے شکست دیدی

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 184 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔

کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے نمائشی میچ میں افتخار احمد نے وہاب ریاض کو 6 گیندوں پر 6 چھکے جڑ دیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر بیٹر افتخار احمد نے میچ کے آخری اوور میں وہاب ریاض کو 6 چھکے لگائے۔

افتخار احمد کے 6 چھکوں کے بعد ’افتی مینیا‘ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

پی ایس ایل کے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں پشاور زلمی کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دیا ہے۔

افتخار احمد نے 50 گیندوں پر 94 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ خوشدل شاہ نے 36 اور عبدالواحد بنگلزئی نے 28 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا تاہم بابر 23 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، دیگر کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی 25، اعظم  خان 6، صائم ایوب 19، عامر جمال ایک رنز بناسکے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close