Featuredپنجاب

شیخ رشید کو عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی جا رہی ہے: فیاض الحسن

راولپنڈی: شیخ رشید پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ عمران خان کا ساتھ نہ دیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض چوہان نے کہا کہ شیخ رشید کے خلاف ہونے والے ظلم پر آج اکٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا

جیل انتطامیہ نے گھر سے شیخ رشید کے لیے بجھوایا جانے والا کھانا، یخنی، دال گوشت اور سفید چاول وصول کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے شیخ رشید تک پہنچانے کی اجازت نہ دی۔

گزشتہ روز اسلام آباد کی کچہری نے شیخ رشید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close