Featuredکھیل و ثقافت

ایرون فنچ نے ٹی 20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

آسٹریلیا کی ٹی 20 ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر اور ٹی 20 کپتان ایرون فنچ گزشتہ برس ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے اور اب انہوں نے ٹی 20 فارمیٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

ایرون فنچ ٹی 20 انٹرنیشنلز میں آسٹریلیا کے سب سے کامیاب کپتان ہیں، انہوں نے 103 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جن میں سے 76 میں کپتانی کی،وہ 3120 رنز کے ساتھ آسٹریلیا کے سب سے زیادہ T20 انٹرنیشنل رنز بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں۔

بطور کپتان ایرون فنچ کے لئے 2022 اچھا نہیں رہا۔ آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے میں ناکام رہا۔ جس کی وجہ سے ان کی کپتانی بھی زیربحث آئی۔

انٹرنیشنل ٹی 20 کرکٹ سے کنارہ کشی کے باوجود ایرون فنچ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (BBL) میں فرنچائز میلبرن رینیگیڈز کے لیے کھیل جاری رکھیں گے۔

ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ایرون فنچ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں 2024 کا ٹی 20 ورلڈ کپ نہیں کھیل سکوں گا۔ اس لیے یہ ریٹائرمنٹ لینے کا صحیح وقت ہے۔ مجھے انتظامیہ کو اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بنانے اور نیا کپتان مقرر کرنے کے لیے وقت دینا چاہیے۔ 12 سال تک کپتانی کرنا اور دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا میرے لئے اعزاز ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close