More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی

پہلی ڈیجیٹل مردم شماری: لاہور میں یکم تا 31 مارچ تک مردم شماری ہوگی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری میں شہری اپنا ڈیٹا خود بھی اپ لوڈ کر سکیں گے، ہر فیلڈ ٹیم 15 دنوں میں 250 گھروں کا ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کی پابند ہوگی۔

پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز یکم مارچ سے ہورہا ہے، شہری خود بھی اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کرسکیں گے۔

کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ ہر فیلڈ ٹیم 15 دنوں میں 250 گھروں کا ڈیٹا ٹیبلٹ پر اپ لوڈ کرے گی، پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل مردم شماری ہورہی ہے، تمام ڈی سیز اور اے سیز ہر ڈیجیٹل شمارکنندہ کی کارکردگی کو مانیٹر کرینگے۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور میں مردم شماری یکم مارچ سے شروع ہو کر 31 مارچ 2023 تک مکمل ہوگی، لاہور ڈویژن میں کل 15 ہزار 184 اور لاہور میں 8 ہزار 21 بلاکس تشکیل دیئے گئے ہیں، شہریوں کے اپ لوڈڈ ڈیٹا کو فیلڈ ٹیم گھر پہنچ کر چیک کرے گی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close