Featuredاسلام آباد

تمام فریقین کو 4 فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے کاروباری اداروں اور نجی افراد کو 4 فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

حکومت نے بجٹ میں 15 کروڑ روپے سے زائد آمدنی والے نجی اداروں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگایا تھا۔

کاروباری اداروں نے سپر ٹیکس کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، عدالت عالیہ نے 10 فیصد سپر ٹیکس کی وصولی کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت اور ایف بی آر نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں سپریم،کورٹ کے 3 تین رکنی بینچ نے وفاقی حکومت اور ایف بی آر کی اپیلوں پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے تمام فریقین کو 10 کے بجائے 4 فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سپریم،کورٹ کے اس حکم سے وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو ٹیکس اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close