Featuredسندھ

عمران خان نے کراچی میں پارٹی عہدوں کے حوالے سے بڑے فیصلے لے لیے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی میں پارٹی عہدوں کے حوالے سے بڑے فیصلے کئے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کراچی میں پارٹی عہدوں پر تعینات افراد میں ردوبدل کی منظوری دے دی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی منظوری سے تحریک انصاف کراچی کے صدر بلال غفار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

بلال غفار کی جگہ آفتاب صدیقی کو پی ٹی آئی کراچی کا نیا صدر نامزد کیا گیا ہے۔

کراچی میں تنظیمی عہدوں پر تبدیلوں کے بعد دوسرے مرحلے میں سندھ سطح پر تبدیلی لائی جائے گی۔

دوسری جانب،عمران خان نے سندھ سے جیتنے والے 9 امیدواروں کو ہی قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں دوبارہ پارٹی ٹکٹ دینے کی منظوری بھی دے دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close