Featuredانٹرٹینمنٹسندھ

اداکار فرحان سعید کا پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر افسوس کا اظہار 

پاکستانیو! تم 500 روپے لیٹر پٹرول بھی ڈلوا لوگے

اداکار فرحان سعید نے پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر اپنا شدید ردِعمل دیتے ہوئے پاکستانی قوم سے ناراضگی کا اظہار کیا

گزشتہ روز پٹرول 22 روپے 22 پیسے کے اضافے کے ساتھ 272 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 17.20 روپے اضافے کے ساتھ 262.80 روپے سے بڑھا کر 280 روپے فی لیٹر کر دیا گیا۔
پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جس پر جہاں ہماری سوئی ہوئی قوم پٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگائے کھڑی ہے وہیں شوبز فنکار بھی انہیں مہنگائی کے خلاف آواز اُٹھانے کیلئے بیدار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

گلوکار فرحان سعید نے پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر اپنا شدید ردِعمل دیتے ہوئے پاکستانی قوم سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ فرحان سعید نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ انہیں اس بات پر افسوس ہے کہ پاکستانی قوم 500 روپے لیٹر پٹرول بھی ڈلوا لیں گے۔


فرحان سعید نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پاکستانیو! تم 500 روپے لیٹر پٹرول بھی ڈلوا لو گے، جو قوم اپنے حق کیلئے کھڑی نہ ہو وہ یہ اور اس سے مزید بُرے کی حقدار ہے‘۔
فرحان سعید کے اس ٹوئٹ پر ٹوئٹر صارفین نے بھی ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم کے نوجوان 272 روپے فی لیٹر پٹرول ڈلوا کر دھکے کھاتے ہوئے پی ایس ایل میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم پہنچنے میں مصروف ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close