Featuredکھیل و ثقافت

پاکستان سپر لیگ 8 میں کراچی کنگز کو مسلسل دوسری شکست

کراچی:  اسلام آباد یونائیٹڈ نے 174 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کیا۔

پاکستان سپر لیگ 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 174 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے گولن منرو 58 جبکہ اعظم خان 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ریسی وین ڈر ڈوسین 31 اور فہیم اشرف 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ٹام کرن 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر اور محمد موسی نے 2،2 جبکہ کپتان عماد وسیم نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close