Featuredاسلام آباد

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو سیلف چیک ان کیوسک فراہم کر دیں

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو سیلف چیک ان کیوسکس فراہم کر دیں گئیں ہیں۔

اندرون ملک فضائی سفر کرنے والوں کیلئے حکومت نے ایک اور آسانی پیدا کردی۔ سول ایوی ایشن نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر سیلف چیک ان کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر کیوسکس کی سہولت پی آئی اے کے تعاون سے فعال کر دی گئی ہے۔ کیوسکس سے مسافروں کا چیک ان وقت کم ہوگا۔

ایئرلائن کاؤنٹرز پر قطاروں میں کمی آئے گی اور ایئرپورٹ کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دیگرڈومیسٹک ایئر لائنز بغیر سامان کے مسافروں کو یہ سہولت استعمال کرنے کی ترغیب دے سکتی ہیں۔

سیلف چیک ان کیوسکس سے ایئرلائن کاؤنٹرز پر قطاروں میں کمی میں مدد ملے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close