Featuredسندھ

 مجھے فوری طور پر ایڈیشنل آئی جی کے دفتر پر حملے کے ملزمان گرفتار چاہئیں:وزیراعلیٰ سندھ

پولیس آفس پر دستی بم پھینکنے کے بعد دہشت گرد اندر گھسنے میں کامیاب ہوئے

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جیز کے دفتر پر مبینہ حملے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس فورس بھیجنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے فوری طور پر ایڈیشنل آئی جی کے دفتر پر حملے کے ملزمان گرفتار چاہئیں

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں، مجھے تھوڑی دیر کے بعد متعلقہ افسر سے واقعے کی رپورٹ چاہیے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پولیس آفس میں گھسنے میں کامیاب ہوگئے، پولیس دہشت گردوں کی پوزیشن کا تعین کرنے کی کوشش کررہی ہے، پولیس آفس پر دستی بم پھینکنے کے بعد دہشت گرد اندر گھسنے میں کامیاب ہوئے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے کہا ہے کہ کم از کم چھ دہشت گرد پولیس آفس کی عمارت میں موجود ہیں ابتدائی اطلاع ہے کہ دہشت گرد عقبی راستے سے داخل ہوئے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ چکی ہے کوشش ہے کہ جلد از جلد دہشت گردوں زندہ یا مردہ گرفتار کیا جائے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close