Featuredسندھ

کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی مہنگی اور سستی کرنے کی 2 درخواستیں جمع کرا دیں

کراچی اور گرد و نواح میں بجلی کی فراہمی کے مجاز ادارے ’’کے الیکٹرک‘‘ نے بجلی مہنگی اور سستی کرنے کی 2 الگ الگ درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ایک درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ جب کہ دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق جمع کرائی ہے۔

نیپرا میں جمع کرائی گئی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست میں بجلی جنوری کے لیے 2.69 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

قیمت میں اضافے کی صورت میں کراچی کے بجلی صارفین پر 2 ارب 77 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

کے الیکٹرک نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے معتلق درخواست میں اکتوبر سے دسمبر کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 36 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

اس طرح مارچ میں مجموعی طور پر کراچی والوں کے لئے بجلی 4 روپے 67 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور کمی کا اثر لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close