Featuredسندھ

دہشتگرد ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے: پولیس

 کراچی: پولیس نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے ایک ماہ تک ریکی کی، پہلے بھی پولیس آفس آئے تھے، دہشتگرد ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔

کراچی پولیس آفس پر حملہ کے حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے بتایا کہ دہشتگردوں کا ٹارگٹ ایڈیشنل آئی جی کراچی تھے ، دہشتگردوں کو ایڈیشنل آئی جی کراچی کا فلور بھی معلوم تھا۔
عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ دہشتگرد ایک ماہ تک ریکی کرتے رہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی کے دفتر پر دہشتگرد پہلے بھی آچکے تھے۔

عرفان بلوچ نے مزید کہا کہ ریکی مکمل کرنے کے بعد حملہ کیا گیا، صدر کی طرف سے دہشتگرد ایک گاڑی میں آئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close