Featuredپنجاب

پاکستان پر ایسا وقت کبھی نہیں آیا جو آج ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنے خاوند کو تو ساتھ ملا لیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان پرایسا وقت کبھی نہیں آیا جو آج ہے، غریب ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر رہا ہے، چور اچکے آنکھیں دکھا رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں 380 ارب کی بجلی چوری ہو رہی ہے، جو بجلی چوری ہوتی ہے وہ بلوں میں ڈال دی گئی ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ تمام بحرانوں کا ایک ہی حل ہے جو 90 دن سے آگے الیکشن لےکرجائے گا وہ غدار ہو گا، ایسا کرنے والے پر آرٹیکل 6 لگے گا، ملک میں فوری الیکشن کرائے جائیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم بیٹیوں جیسی ہے، میں عورتوں پر بات نہیں کرتا، اگرآپ کی حکومت نہیں تو مریم بتائے کس کی حکومت ہے، حکومت کون چلا رہا ہے اور یہ کیسے آئی ہے، مریم نواز اپنے خاوند کو تو اپنے ساتھ ملا لیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سابق وفاقی وزعمران خان 22 کروڑعوام کی آواز ہے، عمران خان کو کہا ہے وہ کہیں تو گرفتاری کے لیے سب سے پہلے اپنا نام دیتا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close