More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredپنجاب

صدر الیکشن کمیشن کو غیرقانونی اور غیر آئینی احکامات پر مجبور نہیں کر سکتا، وزیر داخلہ

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی ”آ بیل مجھے مار“ والے کام نہ کریں۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آئین کی حد میں رہیں، صدر کے دفتر کو بلیک میلنگ کا اڈہ نہ بنائیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دینے سے صدر کا کوئی لینا دینا نہیں، عارف علوی خوامخواہ ٹانگ نہ اڑائیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صدر الیکشن کمیشن کو غیرقانونی اور غیر آئینی احکامات پر مجبور نہیں کر سکتا، الیکشن کمیشن آپ کا غلام نہیں کہ جو آپ کہیں وہ مانے۔

رہنما ن لیگ نے مزید کہا کہ عمران خان نے معیشت، خارجہ تعلقات اور قومی مفادات کو نقصان پہنچایا، اب ریاستی سربراہ کے منصب کو سازش کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close