Featuredتجارت

پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز کا فوری ایل سیز کھولنے کا مطالبہ

ملک میں فولاد (اسٹیل) کی قلت کے پیش نظر اس شعبے سے وابستہ کارخانہ داروں نے اسٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا ہے۔

ملک میں اسٹیل کی پیداوار سے منسلک کارخانہ داروں کی نمائندہ تنظیم پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز نے اسٹیٹ بینک سے فوری طور پر ایل سیز کھولنے کا مطالبپہ کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں ری بار اسٹیل کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، اسٹیل کی صنعت صرف 30 فیصد کی پیداواری صلاحیت تک محدود ہوگئی ہے۔

اسٹیل پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں اسٹیل اسکریپ کی درآمدات گزشتہ سال کی نسبت 40 فیصد کم ہیں، اسٹیل اسکریپ کی درآمدات پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں، جنوری 2023 میں صرف 220,000 میٹرک ٹن اسکریپ درآمد کیا گیا، آنے والے مہینوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خطرہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close