More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

ملک عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط بھجوایا : قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کا مطالبہ

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے لیے پی ٹی آئی متحرک ہوگئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط بھجوایا ہے، جس میں اپوزیشن لیڈر کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی کے نام خط میں لکھا ہے کہ عدالت نے بیس فروری کا پی ٹی اراکین ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔ اسپیکر فوری طور پر قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے عمل کا آغاز کریں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت ہونے کے ناطے قائد حزب اختلاف پی ٹی آئی کا استحقاق ہے۔

عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کے استعفے کے بعد نئی تقرری پی ٹی آئی کے نئے قائد حزب اختلاف سے مشاورت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ چئیرمین تحریک انصاف کی ہدایات پر اس خط کے ذریعے آپ سے قائد حزب اختلاف کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کر تا ہوں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close