Featuredپنجاب

پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز ہوگیا

مظاہرین کے خلاف باقائدہ مقدمات درج کیے جانے کا امکان ہے

لاہور: وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں نے گرفتاری دیدی

شاہ محمود قریشی نے گرفتاری دے دی اور پولیس نے شاہ محمود قریشی کو قیدیوں والی گاڑی میں بٹھالیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کپتان کے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر پہلے گرفتاری دی، تحریک کی قیادت کرتے ہوئے پہلی گرفتار ی دینے پر فخر ہے، امپورٹڈ حکومت کی لاقانونیت ختم ہونے تک تحریک جاری رہے گی۔

اس کے علاوہ اسد عمر، اعظم سواتی، عمر سرفراز چیمہ نے بھی گرفتار دے دی اور وین میں بیٹھ گئے۔

قیدیوں کو لے جانے والی وین کے اندر اور چھت پر پی ٹی آئی کے کئی کارکنان سوار ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مظاہرین کے خلاف باقائدہ مقدمات درج کیے جانے کا امکان ہے، سیاسی جماعت کے کارکنوں نے دفاع 144 اور 16 ایم پی او کی خلاف ورزی کی، پابندی کے باوجود احتجاج اور ریلی نکالی گئی۔

مظاہرین کی جانب سے قانون کو ہاتھ میں لیا گیا، پولیس نے مظاہرین کو باقاعدہ گرفتار کرنا شروع کردیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close