Featuredخیبر پختونخواہ

جیل بھرو زندان بھرو تحریک کا دوسرا دن آج پشاور کے نام کیا : فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی قیادت اور کارکنان آج بروز جمعرات 23 فروری کو پشاور میں گرفتاریاں دینگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فواد حسین نے لکھا ہے کہ جیل بھرو زندان بھرو تحریک کا دوسران دن آج پشاور کے نام کیا ہے، جہاں قیادت اور کارکنان ہتھکڑی کو چوم کر آزادیوں کا پیغام دیں گے۔

چوہدری فواد حسین نے مزید لکھا کہ انشاءاللہ لاہور کی طرح پشاور بھی انصاف کیلئے اور مہنگائی کے خلاف گرفتاریوں کی اس تحریک کیلئے باہر نکلے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جیل بھرو تحریک کا آغاز کل بروز بدھ 22 فروری سے صوبائی دارالحکومت لاہور سے ہو چکا ہے۔

تحریک کے پہلے روز پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، جنرل سیکریٹری اسد عمر سمیت کئی رہنماؤں اور 80 سے زائد کارکنوں نے رضاکارانہ گرفتاریاں پیش کیں، گرفتاری دینے والے رہنماؤں اور کارکنان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پشاور میں ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کے دفاتر کو گزشتہ روز ہنگامی بنیادوں پر کھولا گیا، جب کہ ضلعی انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close