Featuredپنجاب

مریم نواز شریف آج سرگودھا میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی : مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف آج سے سرگودھا کا دو روزہ دورہ کریں گی مریم نواز شریف آج سرگودھا میں تنظیمی کنونشن سے خطاب بھی کریں گی۔

مریم نواز شریف کی صدارت میں کل 24 فوری کو سرگودھا میں تنظیمی اجلاس ہوگا۔ جس میں میں پارٹی کے مقامی صدور اور جنرل سیکرٹری شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نوازشریف آج سے سرگودھا کا دو روزہ دورہ کریں گی۔مریم نواز شریف آج سرگودھا میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی۔

بتایا گیا ہے کہ مریم نوازشریف کی صدارت میں کل 24 فروری کو سرگودھا میں تنظیمی اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں پارٹی کے مقامی صدور اور جنرل سیکرٹری شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مریم نوازسوشل میڈیا، خواتین اور یوتھ ونگ کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گی۔

یاد رہے کہ مریم نوازنے یکم فروری سے تنظیمی دوروں کا آغاز کیا تھا۔ وہ بہاولپور، ملتان، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژنز کا دورہ کر چکی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close