Featuredکھیل و ثقافت

زلمی چاروں شانے چت، یونائیٹڈ 6 وکٹوں سے کامیاب

اسلام آباد یونائیٹڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو ہرادیا

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 12ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے ہرادیا۔

میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 157 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 15ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

ہدف کے تعاقب میں رحمان اللّٰہ گرباز پشاور زلمی پر قہر بن کر برسے۔ انہوں نے 31 گیندوں پر 62 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر میچ اسلام آباد کے حق میں کردیا۔

ان کا ساتھ ریسی ونڈر ڈسن نے 42 اور آصف علی نے 29 رنز کے ساتھ دیا۔

زلمی کی جانب سے عثمان قادر، ارشد اقبال اور جمی نیشم نے ایک ایک وکٹ لی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close