Featuredتجارت

اسٹیٹ بینک نے چین سے 70 کروڑ ڈالر ملنے کی تصدیق کر دی

پاکستان کو چین سے 70کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہوگئی۔ رقم پاکستان کو ری فنانسنگ کی مد میں فراہم کی گئی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چینی ترقیاتی بینک نے رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کردی۔ اسٹیٹ بینک نے بھی چین سے70 کروڑ ڈالر ملنے کی تصدیق کر دی۔

خیال رہے کہ 22 فروری کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ چین کی جانب سے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دی گئی ہے۔ رقم ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ ہوگا۔

اس سے قبل گزشتہ روز مرکزی بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کےدوران مجموعی طور پر 62 ملین ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد مجموعی ذخائر 8 ارب 72 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close