More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredکھیل و ثقافت

نگراں پنجاب حکومت کے فنڈز جاری نہ کرنے پر پی سی بی کا واضح جواب

سکیورٹی کو بنیاد بنا کر کسی کھلاڑی نے دستبرداری کا فیصلہ کیا تو بورڈ ذمے دار نہیں ہوگا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

سکیورٹی اخراجات کی مد میں حکومت کو کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

پی سی بی نے پاکستان سپرلیگ 8  کے بقیہ میچز کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پنجاب حکومت کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ سکیورٹی اخراجات کی مد میں حکومت کو کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے اجلاس میں اپنے فیصلہ ہوا ہے کہ بورڈ اپنے مؤقف پر ڈٹا رہے گا۔
ذرائع کے مطابق نگران حکومت پنجاب کی جانب سے پی سی بی کو 25 کروڑ روپے ادا کرنے کے پیغام پر جواب دے دیا گیا ہے کہ ادائیگی نہیں کی جائےگی۔

پی سی بی کی جانب سے حکومت پنجاب کو پیغام بھیجا گیا ہے کہ لاہور میں دو پی ایس ایل میچز کے بعد لیگ کے بقیہ میچز کراچی میں ہوں گے۔
پی سی بی کے پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی کو بنیاد بنا کر کسی کھلاڑی نے دستبرداری کا فیصلہ کیا تو بورڈ ذمے دار نہیں ہوگا۔

پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ سکیورٹی کی ذمےداری اسٹیٹ کی ہے، ٹیموں کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ حاصل ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سکیورٹی کیلئے سرکاری خزانے سے 50 کروڑ روپے دینے سے انکار کردیا تھا۔

 

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close