Featuredکھیل و ثقافت

کراچی کنگز کی فائنل فور تک پہنچنے کی امید برقرار

پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز سے حساب چکتا کردیا

کراچی: کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو با آسانی 66 رنز سے شکست دیکر فائنل فور تک پہنچنے کی امید کو برقرار رکھا ۔

کراچی کنگز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے، کراچی کے بیٹر طیب طاہر نے 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، میتھوویڈ 46 اور جیمز ونس نے 27 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے دئیے گئے 168 رنز ہدف کے تعاقب میں سلطانز 101 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کراچی کنگز کے تمام بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
تبریز شمسی ملتان سلطانز کے لئے قہر ثابت ہوئے، جنہوں نے 18 رنز کے عوض 3 اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک بھی فارم میں نظرآئے اور دو اہم ترین وکٹیں حاصل کیں، ملک نے ریلی روسو کلین بولڈ جبکہ ملتان کے کپتان کو کیچ آؤٹ کرایا۔
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے بھی دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عاکف جاوید بھی دو وکٹیں لے اڑے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان 29 رنز بناکر نمایاں رہے، شان مسعود25 رنز بناسکے اس کے علاوہ کوئی بھی ملتان کا کھلاڑی کراچی کے بولرز کا سامنا نہ کرسکا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close