Featuredپنجاب

عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 7 مارچ تک توسیع

لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو تین مارچ کو شامل تفتيش ہونے کا حکم دے ديا۔

 

لاہور کی احتساب عدالت میں دوران سماعت سرکاری وکیل نے بتایا کہ عثمان بزدار انکوائری میں شامل نہیں ہورہے۔

 

عدالت نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر شامل تفتیش نہیں ہوں گے تو پھر ضمانت مسترد کرنے کے لیے یہی کافی ہے ۔ آج ہی شامل تفتیش ہوں۔

 

عدالتی ریمارکس پر عثمان بزدار نے کہا کہ دس روز کی مہلت دی جائے۔ ایک شادی کی تقریب ہے۔ جس پرعدالت نے ریمارکس ديئے کہ شادی کوئی بہانہ نہیں ۔ دس دن کی تاریخ مانگ رہے ہیں خدا کا خوف کریں۔ اگر آپ شامل تفتیش نہیں ہوتے تو آپ کو مجھ سے ریلیف نہیں ملے گا۔

 

عدالت نےعثمان بزدار کے جانب سے تمام ریکارڈ کو نیب فائل کا حصہ بنانے کی ہدایت کردی۔

 

عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ بتائیں کیا عثمان بزدارکا کیس پچاس کروڑ تک جاتا ہے۔ جس پر تفتیشی نے بتایا کہ نہیں ابھی یہ تعین نہیں ہوا ۔

 

احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ عثمان بزدار کے خلاف کیسے انکوائری شروع ہوئی۔ جس پر تفتیشی نے بتایا کہ ان کے خلاف والد اور فیملی کے نام پر دس ارب کے اثاثے بنانے کی شکایت موصول ہوئی۔ جس پر عثمان بزدار نے کہا کہ میرے تو پورے قبیلے کے دس ارب کے اثاثے نہیں۔ فریقین کے دلائل سنننے کے بعد عدالت نے عبوری ضمانت میں سات مارچ تک توسیع کردی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close