More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredپنجاب

سپریم کورٹ سے ثبوت بھی نکلیں گے اور نیب زدہ لوگوں کے تابوت بھی ، : شیخ رشید

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ذمہ داری سےکہہ رہا ہوں کہ اسی ہفتے منی لانڈرنگ کا فیصلہ آجائےگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کامیابی سے جاری ہے، جیل جانے سے نہیں گھبراتا، جیل جانے کے لئے تیار ہوں، سسرال کے گھر میں جانا کوئی بات نہیں۔

کل (این اے 193 کے ضمنی انتخاب)کے الیکشن نے ثابت کیا ہے یہ اور بھاگیں گے، کل راجن پور کے الیکشن میں انہیں سیاسی شکست ہوئی۔ آخری فیصلہ اللہ کے بعد سپریم کورٹ پر ہے، قوم سپریم کورٹ کےساتھ کھڑی ہے۔

اس سے قبل اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ جمہوریت کو بچانے کا ایک ہی راستہ ہے جو سپریم کورٹ سے نکلے گا، ثبوت بھی نکلیں گے اور نیب زدہ لوگوں کے تابوت بھی نکلیں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق بھی ملے گا، منی لانڈرنگ کے بادشاہ کا بیٹا بلاول اپنے نیب کے قانون ختم اور ججز پر لاگو کرنا چاہتا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی بڑی جیل نے غریب کو ڈیتھ زون میں داخل کردیا ہے، ملک انارکی اور سول نافرمانی کی طرف جارہا ہے، بجٹ خسارہ 62کھرب تک پہنچ گیا ہے، الیکشن ہی واحد راستہ ہے جس سے پی ڈی ایم راری ہے

شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ سپریم کورٹ میں 1997 کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں، عدلیہ پر حملوں کی وراثت گینگز آف فائیو نے اگلی نسل میں منتقل کردی ہے۔ مریم کے بعد بلاول نے بھی عدلیہ کو آنکھیں دکھانا شروع کردی ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ پر حملےکی رات کی تاریکی میں سازشیں تیار ہورہی ہیں، سیاسی خواہشات پر بینچ تشکیل نہیں پاتے، سپریم کورٹ کو صرف الیکشن کی تاریخ دینی ہے فیصلہ عوام نےکرنا ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close