Featuredاسلام آباد

شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو 30 روز کے لیے نظر بند کیا گیا

تحریک انصاف کے رہنماؤں کی بازیابی کی درخواستیں پر محکمہ داخلہ پنجاب اور جیل حکام نے لاہور ہائی کورٹ میں رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔

عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے 9 رہنماؤں کو 30 دن کے لیے پنجاب کی مختلف جیلوں میں نظر بند کیا گیا ہے۔ نظربند 9 افراد نے روڈ بلاک اور امن و امان کی صورت حال کو خراب کرنے کی کوشش کی۔

نظر بندی کےاحکامات ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے جاری کیے ہیں، آئی جی جیل خانہ کی اجازت کے بعد 77 افراد کو پنجاب کی مختلف جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی اٹک جیل، اسدعمر راجن پور اور عمر سرفراز چیمہ بھکر جیل میں نظربند ہیں۔

اس کے علاوہ ولید اقبال کو لیہ،اعظم سواتی کو رحیم یار خان ، مراد راس ڈی جی خان، محمد خان مدنی بہاولپور جب کہ اعظم خان نیازی اور احسن ڈوگر لیہ جیل میں نظربند ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close