Featuredاسلام آباد

ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ عمران خان کا ایف آئی اے کو تحریری بیان جمع

عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ایف آئی اے کو تحریری بیان جمع کروا دیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ایف آئی اے کو تحریری جواب جمع کرادیا ہے۔

عمران خان کے وکلا نے ان کا تحریری بیان ایف آئی اے کو پہنچایا، عمران خان کو ایف آئی اے نے کوئی سوالنامہ نہیں دیا تھا ، عمران خان نے کیس سے متعلق عمومی بیان جمع کروایا۔

اپنے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ میرے خلاف بنایا گیا کیس سیاسی ہے، ایف آئی اے ایسے کیس کی تفتیش کر رہی جس میں کوئی جرم نہیں ہوا۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر مخالفین نے پی ڈی ایم بنائی، پی ٹی آئی کی قیادت پر جھوٹےکیسز بنائے گئے اور انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

واضح رہے عمران خان کے خلاف مقدمے کی سماعت منگل (28 فرروی) کو اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close