Featuredپنجاب

سیاسی طور پر سمجھتا ہوں کہ الیکشن ہی مسائل کا حل ہیں، چیف جسٹس صاحب کو پتہ ہے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہوا تو ملک ایک نئے بحران میں داخل ہوجائے گا۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق از خود نوٹس کے فیصلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہوا تو ملک ایک نئے بحران میں داخل ہوجائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں سیاسی طور پر سمجھتا ہوں کہ الیکشن ہی مسائل کا حل ہیں، چیف جسٹس صاحب کو پتہ ہے کہ کراچی کی بندرگاہ پر 10 ہزار کنٹینرز موجود ہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ آج پاکستان کی جہوری تاریخ کا اہم ترین دن ہے، اس سے ملک کو معاشی، سیاسی، سماجی اور اقتصادی استحکام ملے گا یا ملک سیاسی انتشارو خلفشار میں چلا جائے گا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ ملک 98 کے حالات میں جارہا ہے، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے IMF نے 98 جیسی 4 مزید سخت شرائط کا مطالبہ کردیا ہے، سیلز ٹیکس بھی 17 سے 18 فیصد کردیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں ایل پی جی اور بجلی مہنگی جب کہ پیٹرول نایاب ہونے جارہا ہے۔ پاکستان غریب کے لیے بڑی جیل اور ڈیتھ زون بنتا جا رہا ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close