More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredدنیا

امریکا کسی ایک امیدوار یا شخصیت کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں جمہوری اداروں اور جمہوری عمل کے ساتھ ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پاکستان میں آئندہ انتخابات میں عمران خان کے جیتنے کے امکانات سے متعلق سوال پر کہا کہ کہ یہ سوال پاکستانی عوام کے لیے سوالات ہیں امریکا کے لیے نہیں۔

پاکستان سے تعلقات کے حوالے سے نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکا کسی ایک امیدوار یا ایک شخصیت کو دوسری سیاسی جماعت پر ترجیح نہیں دیتا۔ ہم جمہوری اداروں اور جمہوری عمل کے ساتھ کھڑے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دوحا معاہدہ افغانستان میں ایک پرامن تصفیے کا تصور پیش کرتا ہے، طالبان کے قبضے کا نہیں، افغان طالبان نے دوحا معاہدے میں کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close