Featuredاسلام آباد

پاکستان مخالف عناصر افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو سکتا ہے، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے تک آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کے معاہدے پر دستخط ہونے کی امید ہے.

اپنی ٹوئٹ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان مخالف عناصر بدنیتی پر مبنی افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ ہوسکتا ہے۔ اس قسم کی باتیں ناصرف جھوٹ بلکہ حقائق کے منافی بھی ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے بڑھ رہے ہیں اور تقریباً ہیں، ان کا حجم تمام بیرونی واجبات وقت پر ادا کرنے کے باوجود چار ہفتے پہلے کے مقابلے میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اقتصادی اشاریے آہستہ آہستہ درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔ غیر ملکی کمرشل بینکوں نے پاکستان کو سہولیات دینا شروع کر دی ہیں۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے مذاکرات مکمل ہونے والے ہیں اور آئندہ ہفتے تک آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کے معاہدے پر دستخط ہونے کی امید ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close