Featuredکھیل و ثقافت

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے شکست دے دی

لاہور قلندرز 6 میں سے 5 میچز جیت کر 10  پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے

پی ایس ایل 8 کے 18 ویں میچ میں لاہور قلندرز  نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور قلندرز کی ٹیم 19.2 اوورز میں 148 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

جواب میں لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 131 رنز تک محدود رکھا۔ کوئٹہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 131  رنز بنائے۔

سکندر رضا 71، راشد خان 21 ، شاہین آفریدی 16 اور عبداللہ شفیق 15 رنز بناکر نمایاں رہے۔

حسین طلعت 6 اور فخر زمان نے 4 رنز بنائے۔ طاہر بیگ ، سیم بلنگز اور ڈیوڈ ویسا نے 2 ،2 رنز بنائے۔ حارث رؤف صفر پر آؤٹ ہوئے۔

ایک موقع پر لاہور کے 50 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔ اس کے بعد سکندر رضا نے 3 چکھوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور 148 تک پہنچا دیا۔

 لاہور قلندرز 6 میں سے 5 میچزجیت کر 10  پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے اور اس کے پلے آف میں پہنچنے کی راہ ہموار ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے 6 میں سے صرف ایک میچ جیتا ہے اور آخری نمبر پر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close