More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر اقتدار میں دفعہ 144 نفاذ کر دی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے سیکیورٹی انتظامات کی بنیاد پر عدالتوں کے باہر اکٹھا ہونے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے، جب کہ عدالتوں کے باہر کسی بھی احتجاج کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔

کسی بھی سماعت کے دوران متعلقہ لوگوں، وکلاء اور صحافیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ سیاسی لیڈروں کی پیشی کے دوران کارکنان کو عدالت آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی پیشی کے دوران کارکنان کی بڑی تعداد جوڈیشل کمپلیکس پہنچی تھی۔

کارکنان زبردستی احاطہ عدالت میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی تھی۔ کارکنان نے حکومت مخالف احتجاج اور نعرے بازی بھی کی تھی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close