More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی

18سال سے کم عمر روزانہ ایک گھنٹہ ٹک ٹاک استعمال کرسکیں گے، نیا فیچر متعارف

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

دنیا بھر میں مقبول چین کی سوشل ویڈیو شیئر نگ اپیلی کیشن ٹک ٹاک نے ایک نیا فیچر متعارف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس فیچر سے 18سال سے کم عمر افراد روزانہ صرف ایک گھنٹہ ٹک ٹاک استعمال کر سکیں گے۔

غیرملکی خبر رساں اداے کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ نے اس فیچر کو جلد متعارف کرانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ فیچرکے تحت کم عمر افراد ایک دن میں صرف ایک گھنٹے تک ہی اپنے اکاؤنٹ چلا سکیں گے، اور ایک گھنٹے کا وقت مکمل ہونے کے بعد صارف کو پاپ اپ ونڈو میں ایک پیغام موصول ہوگاکہ آپ کو دیا گیا وقت مکمل ہوچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپیلی کیشن کا وقت 60سے 100منٹ تک بڑھایا جاسکے گا،تاہم18سال سے کم عمر افراد کو روزانہ 100منٹ سے زیادہ ٹک ٹاک استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ انہیں یہ اختیار ہوگا کہ وہ اپنی مرضی کے وقت کا تعین کرسکیں۔

اس کے علاوہ ٹاک ٹاک کی جانب سے کم عمر افراد کے والدین کی جانب سے نگرانی کیلئے بھی کچھ نئے فیچر متعارف کرائے جائیں گے تاکہ وہ اپنے بچوں کے اکاؤنٹ سے ایسے مواد کو ہٹا سکیں جوان کی نظر میں نامناسب ہو

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close