Featuredکھیل و ثقافت

بھارت کو شکست: آسٹریلیا ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

اندور ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بھارت کو9  وکٹ سے ہرا کر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل رواں سال 7سے 11 جون کو انگلینڈ کے اوول میدان میں کھیلا جائے گا۔

بھارتی شہر اندور میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 4 میچز پر مشتمل سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں پہلے تو آسٹریلین اسپنرز میتھیو کوہنیمن اور میتھیو لائن نے بھارتی ٹیم کو پہلی اننگز میں 109 رنز پر چلتا کیا۔

پھر بیٹنگ میں عثمان خواجہ کی 60 رنز کی اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں197 رنز بنائے ،تاہم بھارت کی دوسری اننگز میں میتھیو لائن بھارتی بیٹرز پر قہر بن کر ٹوٹے ، ایک ایک کر کے وکٹیں گراتے رہے ، 64 رنز کے عوض 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، بھارتی ٹیم163رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کو ٹیسٹ جیتنے کے لیے 76 رنز کا ہدف ملا ، اس کی پہلی وکٹ صفر پر ہی گر گئی لیکن پھر ٹریوس ہیڈ نے 49 اور لبوشین نے 28 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر آسٹریلیا کو نو وکٹ سے فتح دلا تے ہوئے ٹیسٹ چیمپئن کے فائنل میں پہنچا دیا۔

چار ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بھارت کو دو ایک کی برتری حاصل ہے ۔
بھارت کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر آسٹریلیا ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 18 میچز میں سے 11میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 68.5 پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021-23 کے فائنل میں پہنچا۔

دوسری جانب بھارت کا ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرا نمبر ہے لیکن اسے فائنل میں پہنچنے کے لیے آسٹریلیا کو چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں شکست دینا ہوگی
آسٹریلیا سے کامیابی کی صورت میں بھارت ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ جائے گا البتہ شکست یا میچ ڈرا ہونے کی صورت میں بھارت کے ساتھ سری لنکا کو فائنل میں پہنچنے کا موقع مل جائے گا۔

سری لنکا کو رواں ماہ نیوزی لینڈ سے 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے، اگر بھارت کو آسٹریلیا سے آخری ٹیسٹ میچ میں شکست ہوئی یا وہ میچ ڈرا ہوا تو سری لنکا کیویز کو دو صفر سے شکست دے کر ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ جائے گا۔

سری لنکا کو ایک بھی میچ میں شکست کی صورت میں بھارت فائنل کھیلنے کا حقدار ٹھہرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close