More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

حج کے لئے زیادہ سے زیادہ تعاون کیا جائے گا،وزیر خزانہ اسحاق ڈار

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزارت مذہبی امور کے حکام کو معاشی مشکلات کے باوجود حجاج کو تمام سہولیات دینے کی یقین دہانی کرادی۔

اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں حج پالیسی 2023 کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران شرکا کو بتایا گیا کہ رواں برس ایک لاکھ 79 ہزار سے زیادہ پاکستانی حج کریں گے۔

وزیر مذہبی امور نے اسحاق ڈار کو فارن ایکسچینج سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیرخزانہ نے معاشی مشکلات کے باوجود حجاج کو تمام سہولیات دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہ حج مقدس فریضہ ہے، اس کے لئے زیادہ سے زیادہ تعاون کیا جائے گا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close