Featuredسندھ

حکومت نے کراچی سرکلر ریلوے 2017ء کی پی سی ون دوبارہ تیار کرنے کا حکم دے دیا

کراچی: حکومت سندھ اور وفاقی حکومت کی مشاورت کے بعد بلا آخر 2017ء کی پی سی ون دوبارہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے چینی سرمایہ کاروں کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے کراچی سرکلر ریلوے کی 2017ء کی پی سی ون دوبارہ تیار کرنے کا حکم دے دیا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ پر کام شروع ہوگا تو تجاوزات کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔

گزشتہ سال اکتوبر میں حکومت سندھ اور وفاقی حکومت کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ کی 291 ارب روپے کی پی سی ون منظور کی تھی۔

وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چینی صدر زی جن پنگ کو منصوبہ پیش کیا تھا، جنہوں نے اصولی طور پر اس منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے چینی سرمایہ داروں کو کراچی بھیجنے کا اعلان کیا۔

دسمبر 2022ء میں چینی سرمایہ داروں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے 291 ارب روپے کی پی سی ون کو مسترد کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close