Featuredدنیا

اسمگلر نے گرفتاری سے بچنے کے لیے تالاب میں کروڑوں روپے مالیت کا سونا چھپادیا

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں سیکیورٹی فورسز نے ایک تالاب کی تہہ سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا برآمد کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال کی ضلع ندیا کے علاقے کلیانی چوکی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ایک تالاب کی تلاشی لی، اور اس کی تہہ سے کئی سونے کے بسکٹ برآمد کرلیے۔

بی ایس ایف اہلکاروں کا کہنا ہے کہ تالاب سے سونے کے 40 بسکٹ برآمد کئے گئے ہیں، جس کی مالیت ڈھائی کروڑ بھارتی روپے سے زائد بتائی جارہی ہے جب کہ پاکستانی کرنسی میں مالیت 8 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل ایک اسمگلر کا پیچھا کیا تو اس نے تالاب میں چھلانگ لگادی تھی، اسمگلر کو تالاب سے نکالا گیا تو اس کے پس سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا تھا، جس پر اسے چھوڑ دیا گیا۔

اسمگلر اس تاک میں تھا کہ جیسے ہی اس پر سے متعلقہ اداروں کی توجہ پھری وہ تالاب سے سونا نکال لے گا لیکن اس سے پہلے ہی اس ھوالے سے ایک خفیہ اطلاع ملی اور بی ایس ایف حکام نے سونا برآمد کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close