Featuredتجارت

وفاقی کابینہ نے لگژری اشیاء پر سیلز ٹیکس 18 سے 25 فیصد کرنے کی منظوری دے دی

حکومت نے لگژری اشیاء پر سیلز ٹیکس 18 سے 25 فیصد کرنے کی منظوری دے کر آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی۔

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے لگژری اشیاء پر سیلز ٹیکس 18 سے بڑھاکر 25 فیصد کرنے کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ کی منظوری کے بعد اب درآمدی موبائل فونز،آٹو سی بی یو، پینٹس، کاسمیٹکس، ٹشو پیپرز پر سیلز ٹیکس 25فیصد ہوگا۔

اس کے علاوہ چاکلیٹ، جوسز، مچھلی، فٹ وئیر ، درآمدی پھل، خشک میواجات، کتوں اور بلیوں کی خوراک پر بھی 25 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close