Featuredپنجاب

پاگل خان نے ملک کا خانہ خراب کردیا : آصف زرداری

وہاڑی: ایک بے وقوف کو وزیراعظم بنادیا گیا جس نے ملک کی معیشت کو تباہی کے دبانے پر لا کھڑا کیا ہے

وہاڑی میں پی پی کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاگل خان ہمیں ایسی دلدل میں پھنسا گیا، بڑی مشکل سے پار لگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بے وقوف کو وزیراعظم بنادیا گیا جس نے ملک کی معیشت کو تباہی کے دبانے پر لا کھڑا کیا ہے، اسے کوئی سمجھ ہی نہیں تھی، پاگل خان نے ملک کا خانہ خراب کردیا، عمران خان واپس وہاں جانا چاہتا ہے جہاں سے اسے نکالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاگل خان ہمیں ایسی دلدل میں پھنسا گیا کہ بڑی مشکل سے پار لگیں گے، لیکن لگیں گے ضرور، آج بھی وہ سیاست میں ون ڈے کرکٹ کھیل رہاہے لیکن میں نے عزم کر رکھا ہے ملک کو مسائل سے نکالوں گااور ہر قیمت پر نکالوں گا۔
آصف زرداری نے مزید کہا کہ دیوالیہ ہوگیا ،دیوالیہ ہوگیا یہ باتیں ہورہی ہیں، امریکا، جاپان اور برطانیہ بھی دیوالیہ ہوگئے تھے، اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا، اونچ نیچ آتی رہتی ہے، یہ عارضی مشکل ہے، وہ وقت آئے گا جب ملکی بہتری کے فیصلے صرف ہم کریں گے، پاکستان میں ہر قسم کی سہولت موجود ہے ہم نے صرف ان سے فائدہ لینا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close