Featuredکھیل و ثقافت

زلمی کی جیت نے گلیڈی ایٹرز کو پلے آف کی دوڑ سے باہر کر دیا

کراچی کنگز باضابطہ طور پر پی ایس ایل 8 سے باہر ہوگئی ہے

پشاورزلمی نے لاہورقلندرز کو 35 رنز سے شکست دیدی۔ لاہور قلندرز کی ٹیم 207 رنز کے جواب میں 172 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
کپتان بابراعظم اور نوجوان صائم ایوب نے ابتداء سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 107 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، نوجوان بیٹر صائم ایوب نے 36 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

کپتان بابراعظم 41 گیندوں پر 50 رنز بناسکے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث 9، ٹام کیڈمور 36، حسیب اللہ خان 12، عامر جمال 5 جبکہ عظمت عمرزئی اور وہاب ریاض بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے۔

لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی نے 4، حارث رؤف، راشد خان اور زمان خان 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

لاہور قلندرز کا ٹاپ آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا اور شاویز عرفان 0، فخر زمان 11، عبداللہ شفیق 7 اور سام بلنگز صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

حسین طلعت نے اور شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 63 اور 52 رنز بنائے۔

زلمی کی جانب سے ارشد اقبال اور وہاب ریاض نے تین تین وکٹیں لیں۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل 8 کے پلے آف مرحلے سے آؤٹ ہوگئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close